ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری کی صدارت میں ضلع پنچایت اعلیٰ افسران کی میٹنگ : ترقیاتی کاموں اورکووڈسمیت مختلف منصوبہ جات کے متعلق گفتگو

اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری کی صدارت میں ضلع پنچایت اعلیٰ افسران کی میٹنگ : ترقیاتی کاموں اورکووڈسمیت مختلف منصوبہ جات کے متعلق گفتگو

Thu, 03 Jun 2021 19:55:39    S.O. News Service

کاروار:3؍جون(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع نگراں کار سکریٹری اور ضلع پنچایت انتظامیہ آفیسر کے پی موہن راج کی صدارت میں جمعرات کو ضلع پنچایت کے کیسوان ہال میں مختلف منصوبوں کی  ترقیاتی جائزہ اور کووڈ-19وبائی مرض پرروک لگانے کو لئے گئے اقدامات کے متعلق غوروخوض کیاگیا ۔

 نگراں کار سکریٹری نے میٹنگ میں متعلقہ افسران سے  ضلع، تعلقہ اور گرام پنچایتوں میں خالی عہدوں اور آشاکارکنان کےلئے اٹھائے گئے تحفظاتی اقدامات کے متعلق جانکاری حاصل کی۔ میٹنگ میں 15ویں معاشی منصوبے کے تحت ضلعی امداداور سال 2021-2022میں پنچایت بجٹ کی تیاری کو لے کر عملی نقشہ تشکیل دینے پر تفصیل سے گفتگو ہوئی ۔ اس کے علاوہ سوچھ بھارت مشن، جل جیون مشن ، مہاتما گاندھی قومی روزگار ضمانت منصوبے کے تحت جاری تعمیراتی کاموں کے متعلق افسران سے جانکاری لی۔

میٹنگ میں اترکنڑا ضلع پنچایت کی ایگزیکیٹوآفیسر پریانگاایم نے مختلف منصوبوں اور کووڈ-19کے تعلق سے نگراں کار سکریٹری کو تفصیلی معلومات و جانکاری دی۔ اس موقع پر ضلع پنچایت کے معاون سکریٹری (اتنظامیہ )ناگیش رائیکر، چیف اکاؤنٹنٹ ڈاکٹر سنگیتا بھٹ، چیف منصوبہ جات آفیسر ونود انویکر، معاون سکریٹری (ترقی ) این جی نایک، منصوبہ جات ڈائرکٹر عبدالکریم اسدی سمیت ضلع پنچایت کے سبھی اعلیٰ افسران موجود تھے۔


Share: